حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز مسترد نہیں کیں

وزیر اطلاعات نے خبروں کی تردید کردی ،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں صوبوں نے حلقہ بندی پر متفقہ فیصلے کئے تھے، مریم اورنگزیب

بدھ 13 دسمبر 2017 20:25

حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز مسترد نہیں کیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے حلقہ بندیوں پر پیپلزپارٹی کی تجاویز مسترد کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں صوبوں نے حلقہ بندی پر متفقہ فیصلے کئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیپلزپارٹی کی حلقہ بندیوں پر تجاویز کو مسترد کئے جانے کی تردید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر قانون سازی اہم آئینی اور جمہوری تقاضہ ہے اور حکومت آئینی طور پر حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیش رفت کے لئے کار بند ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلے سے ہی صوبوں نے حلقہ بندی پر متفقہ فیصلے کرلئے تھی۔