Live Updates

لوگوں کے مسائل کو حل کرکے بے روزگاری پر قابو پایاجاسکتا ہے، عمران خان

پالیسیاں تاجروں کی سفارشات کی روشنی میں نہیں بنائی جاتیں، ہم نے خیبرپختونخوامیں300مائیکروہائیڈل پاور اسٹیشن بنائے ہیں، کاٹی تقریب سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 20:20

لوگوں کے مسائل کو حل کرکے بے روزگاری پر قابو پایاجاسکتا ہے، عمران خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرکے بے روزگاری پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پالیسیاں تاجروں کی سفارشات کی روشنی میں نہیں بنائی جاتیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوامیں300مائیکروہائیڈل پاور اسٹیشن بنائے ہیں۔

کالام چشمے پرہائیڈل اسٹیشن بنایا۔

(جاری ہے)

ہائیڈل اسٹیشن سی3روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چین کی تیزترقی کی وجہ طویل المدت پلاننگ ہے۔پاکستان میں قلیل مدتی منصوبے بنائے گئے جس کی وجہ سے کرپشن بڑھی ۔پاکستان تیزی سے ترقی کررہاتھا پیچھے رہ گیا۔انڈسٹریزکے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ہم بزنس کمیونٹی کوپارٹنرسمجھتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ حکمران پیسے چوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔ نوازلیگ نے سارے اداروں کوتباہ کردیا ہی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :