عامر لیاقت کا کیرئیر ہمیشہ کیلئے ختم شد!

عامر لیاقت کوآن ائیر نہ لیا جائے، پیمرا کا نجی ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو کو حکم جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 19:33

عامر لیاقت کا کیرئیر ہمیشہ کیلئے ختم شد!
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2017ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو عامر لیاقت حسین کو کسی بھی حیثیت میں آن ایئر نہ لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بدھ کوجاری کئے جانے والے حکمنامہ میں پیمرا نے تمام لائسنس ہولڈرز ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوزکو واضح ہدایت دی ہے کہ عامر لیاقت حسین کو اپنے پروگرامزکے کسی بھی فارمیٹ میں مثلاً ٹاک شوز، نیوز، کرنٹ افیئرز، پروگرام، شوز، ڈرامے، اشتہاری مہم، آڈیو،ویڈیو، بیپر وغیرہ میں شامل نہ کریں اور آن ائیر نہ لیں۔

ریگولیٹر کے حکم کا اطلاق فوری طور پر اور معززعدالت میں ہونے والی اگلی سماعت کی تاریخ یعنی 10جنوری 2018 تک برقرار رہے گا۔ عدم پیروی کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینل، ایف ایم ریڈیو کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکام کی تعمیل اور پیمرا آرڈیننس 2002کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :