سیکولر قوتیں پاکستان میں نظام مصطفیؐکے عملی نفاذ سے خوفزدہ ہیں، مدثر حسین وٹو

بدھ 13 دسمبر 2017 20:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ محمد مدثر حسین وٹو نے کہا ہے کہ سیکولر قوتیں پاکستان میں نظام مصطفیؐکے عملی نفاذ سے خوفزدہ ہیںکیونکہ ان قوتوں نے پاکستان میںکالے دھن کو سفید کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ اور کرپشن کا ناسور ان کے جسم میں سرایت کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دینی قوتوں کو ملک کر ان کے خلاف جدوجہد کرنی چاہئے اور اہلسنت کو بیدار ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں پاکستان میں قادیانیوں کے خلاف نرمی رکھتی ہیں۔

اور قادیانیوںکو سپورٹ کررہی ہیں ۔ہم انکو بتادینا چاہتے ہیں کہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔پاکستان کا مقدر صرف نظام مصطفیؐ سے وابستہ ہے، ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں

متعلقہ عنوان :