حافظ آباد،جلالپور اور ونیکے پولیس نے مختلف ڈکیت گینگز کے 10ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور مویشی برآمد کرلئے ، ڈی پی او کی پریس کانفرنس

بدھ 13 دسمبر 2017 20:19

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) جلالپور اور ونیکے پولیس نے مختلف ڈکیت گینگز کے 10ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور مویشی برآمد کرلئے ہیں۔ یہ بات ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں نے بتایا کی پولیس نے ہوئے 4رکنی یاسرو ڈکیت گینگ، 5رکنی مزملی ڈکیت گینگ اور 3رکنی تبسمو چور گینگ کی7کارندے گرفتارکرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں یاسر عرف یاسرو، عادل ، جلال احمد، مزمل حسین، قلب عباس، قاسم اور تعارف حسین عرف قاسم شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف راہزنی اور مویشی چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ جبکہ ونیکے تارڑ پولیس نے امجدو ملاح موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ امجد کو دیگر 2ساتھیوں غلام مصطفے اور شہباز کے ہمراہ گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ان منظم جرائم پیشہ گروہوں سے مجموعی طور پر 17لاکھ روپے نقدی، 4بھینسیں، 7موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے ۔ڈی پی او نے دوران پریس کانفرس مال مسروقہ مالکان کے حوالے بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :