وزیر داخلہ احس اقبال سے ڈیوڈ ہیل کی سربراہی میں امریکی وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی ،

سکیورٹی تعاون اور انسداد انسانی اسمگلنگ بارے امور پر تبادلہ خیال پاکستان انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، وزیر داخلہ احس اقبال

بدھ 13 دسمبر 2017 20:19

وزیر داخلہ احس اقبال سے ڈیوڈ ہیل کی سربراہی میں امریکی وفد کی ملاقات، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احس اقبال سے امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کی سربراہی میں امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی ، سکیورٹی تعاون اور انسداد انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے ‘انسانی سمگلنگ ایک گھناؤنا اور انسانیت سوز عمل ہے جس کی وجہ سے لاکھوں معصوم لوگ اپنی جان اور مال سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ باہمی تعاون کے ذریعے انسانی سمگلنگ کے روک تھام کے لئے مل کر کام کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے بین الاقوامی معیار کے مطابق انسانی سمگلنگ کے انسداد کے لئے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے ۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امریکہ نالج کوریڈور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 10 سال میں امریکہ کی اعلی یونیورسٹیوں میں 10,000 پی ایچ ڈیز کے لئے فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں60ہزار قیمتی جانوں کا نقصان اٹھایا ہے۔امریکی وفد نے خطے میں امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :