Live Updates

عمران خان نے شہبازشریف کی اوآئی سی اجلاس میں شرکت پراعتراض کردیا

اوآئی سی اجلاس میں شہبازشریف کا کیا کام ہے؟ باقی صوبوں کے وزراعلیٰ کوکیوں نہیں لے جایا گیا؟وزیراعظم کا یہ اقدام چھوٹے صوبوں کے ساتھ شرمناک زیادتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 19:22

عمران خان نے شہبازشریف کی اوآئی سی اجلاس میں شرکت پراعتراض کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اوآئی سی اجلاس میں شرکت پراعتراض کردیا،اوآئی سی اجلاس میں شہبازشریف کاکیاکام ہے؟ وزیراعظم کا یہ اقدام چھوٹے صوبوں کے ساتھ شرمناک زیادتی ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی استنبول اجلاس میں شرکت پرسوال اٹھادیے۔

انہوں نے کہاکہ ترکی میں منعقدہ اوآئی سی کے اجلاس میں شہبازشریف کیا کررہے ہیں؟ باقی صوبوں کے وزراعلیٰ کو کیوں ساتھ نہیں لے جایاگیا؟ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ اقدام چھوٹے صوبوں کے ساتھ شرمناک زیادتی ہے۔اس سے قبل عمران خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھی حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ملک کے ہرمسئلے کاحل قبل ازوقت انتخابات میں ہے۔

قبل ازوقت انتخابات سے جمہوریت کمزورنہیں مضبوط ہوتی ہے۔الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ لیکن حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج آئین کے ساتھ کھڑی ہے فوج پرتنقید نہ کی جائے۔نوازشریف جواب دینے کی بجائے فوج اور عدلیہ پرتنقید کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدرگرنے سے مہنگائی بڑھے گی۔ روپے کی قدرگرنے کے ذمہ دارنواشریف اور اسحاق ڈارہیں۔

نوازشریف اور اسحاق ڈارنے ملکرملک کی معیشت کوتباہ کیا۔ ڈالرکی قدرگرنے سے ملکی قرضے بھی بڑھ رہے ۔انہوں نے نوازشریف اور اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ شریف برادران کے 300ارب باہرپڑے ہوئے ہیں۔اگر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونے والے 10ارب روک لیے جاتے توقرضے نہ بڑھتے۔اب وزراء کاکام صرف شریف خاندان کی کرپشن بچاناہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات