سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید آرائیں کی شہادت باعث اعزاز وفکر ہے، اعلیٰ حا جی عبد المجید آرائیں

بدھ 13 دسمبر 2017 20:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید آرائیں کی شہادت باعث اعزاز وفکر ہے،دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے فورسز اور قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاںپاکستان کے سر پرست اعلیٰ حا جی عبد المجید آرائیں مر کزی جنر ل سیکریٹری ، چو ہدر ی ظفر الله آرائیں ایڈوکیٹ ،انفار میشن سیکریٹری امتیا ز علی آرائیں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی پیٹرولنگ گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہاد ت کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک فوج کے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والد چوہدری محمد سلیم آرائیں،عظیم والدہ محترمہ اور بھائی محمد حنان آرائیں سے اظہار تعزیت ،شہید کی شہادت کی قبولیت ،مغفرت درجات کی بلندی اور ورثا کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم آرائیاں پاکستان انکے غم میں برابر کی شریک ہے۔