نارووال،لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پرتلونڈی بھنڈراں سٹاپ پرطلبہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں چھ طالب علم زخمی ہو گئے

دونوں اطراف سے ڈنڈے سوٹوںاور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 20:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پرتلونڈی بھنڈراں سٹاپ پرطلبہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں چھ طالب علم زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی قصبہ تلونڈی بھنڈراں بس اسٹاپ پر لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پرطلبہ کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں دونوں اطراف سے ڈنڈے سوٹوںاور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے چھ طلبہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔طلبہ کے دونوں گروپوں میں پچھلے تین دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا لیکن آ ج پھر جیسے ہی ان کا آمنا سامنا ہوا تو پھر لڑائی شروع ہو گئی جس میں طلبہ کے علاوہ دوسرے افراد بھی شامل ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :