ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں ایک ہی دن دو قیدی پر اسرار طور پرجاں بحق ہو گئے

جیل حکام نے دونوں قیدیوں کی موت کو اتفاقی واقعہ قرار دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 20:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں ایک ہی دن دو قیدی پر اسرار طور پرجاں بحق ہو گئے بتایا گیا ہے کہ موضع ربیعہ کلاں کا گلزار احمد جو کہ ڈسٹرکٹ جیل نارووال میں قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا گزشتہ روز انتقال کر گیاجبکہ اسی روز نور کوٹ کا رہائشی قیدی شبیر بھی دوران علاج چل بسا۔

(جاری ہے)

شبیر کو دو ہفتے قبل چوری کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا۔جیل حکام نے دونوں قیدیوں کی موت کو اتفاقی واقعہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :