دریاخان ،پنجاب کے دیہی پروگرام کے تحت عارضی طور پر کوڑا کرکٹ کا ڈمپ لگانے میں رکاوٹ بننے پر 3نامزد اور 15سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے پر سیکرٹری یونین کونسل کی مدعیت کی میں تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

بدھ 13 دسمبر 2017 20:15

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) حکومت پنجاب کے دیہی پروگرام کے تحت عارضی طور پر کوڑا کرکٹ کا ڈمپ لگانے میں رکاوٹ بننے پر 3نامزد اور 15سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے پر سیکرٹری یونین کونسل کی مدعیت کی میں تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق سیکرٹر ی یونین کونسل کہاوڑ کلاں بشیر حسین نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست گذاری کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صحت و صفائی دیہی پروگرام کے تحت چک نمبر 19ٹی ڈی اے میں سرکاری اراضی پر عارضی طور پر کوڑا کرکٹ ڈپمنگ کیا جارہا تھا جس کے وزٹ کیلئے اے سی دریاخان دیگر عملہ کے ہمراہ موجود تھے ذوالفقار،محمد سرور وغیرہ نے کلہاڑیوں ،ڈنڈوں ،سوٹوں سے مسلح ہو کر کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ٹرالیوں کو روکا اور اہل علاقہ میں اشتعال پیدا کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کر کے سنگین نوعت کی دھمکیاں دیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔