لڑکی نے شادی کے لیے لڑکا بن کر محبوبہ کو اغوا کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 دسمبر 2017 19:05

لڑکی نے شادی کے لیے لڑکا بن کر محبوبہ کو اغوا کر لیا
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13دسمبر 2017ء ):گجرات کی کرن نے اپنی دوست ثمن سے شادی کرنے کے لیے اسے لڑکا بن کر اغوا کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اغوا کی یہ دلچسپ واردات گجرات میں پیش آئی جہاں ایک لڑکی نے دوسری لڑکی سے شادی کرنے کے لیے اسے لڑکا بن کر اغواء کر لیا ۔

(جاری ہے)

مغویہ کی والدہ کے مطابق کرن اور ثمن میں گہری دوستی تھی لیکن آہستہ آہستہ یہ دوستی غلط رنگ اختیار کر گئی اور کرن چاہتی تھی کہ وہ ثمن سے شادی کر لے ابتداء میں تو اسے سمجھایا بجھایا گیا کہ ایسا نہ صرف ہمارے معاشرے میں نا قابل قبول ہے بلکہ اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا لیکن کرن نہ مانی اور تازہ ترین صورتحال کے مطابق کرن نے ثمن سے شادی کر نے کے لیے اسے لڑکا بن کر اغوا کر لیا ہے ۔

مغویہ کے والدین نے پولیس میں بیٹی کے اغواء کی شکایت درج کروا دی ہے۔