پاک فوج فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کرتی ہے،آرمی چیف

فاٹا کی قسمت کافیصلہ عوامی خواہشات کےمطابق کیاجائےگا،قبائلیوں کےمئوقف کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں،فاٹا میں دہشتگردی کیخلاف کامیابی بہادرقبائلیوں کی قربانیوں سےممکن ہوئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی فاٹا وفد سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 19:05

پاک فوج فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کرتی ہے،آرمی چیف
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ فاٹا کی قسمت کافیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق کیاجائے گا،پاک فوج فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کی حمایت کرتی ہے،فاٹا کو عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں لایا جائے گا، قبائلیوں کے مئوقف کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،فاٹا میں دہشتگردی کیخلاف کامیابی بہادر قبائلیوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے وفد نے ملاقات کی۔جس میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں اور فاٹا میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔وفد نے فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کیلئے پاک فوج کے کردار کوبھی سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کی حمایت کرتی ہے۔نوجوان فاٹا میں امن اور ترقی کیلئے اپناکردار جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں دہشتگردی کیخلاف کامیابی بہادر قبائلیوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئی۔فاٹا کے مستقبل کیلئے قبائلیوں کے مئوقف کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آرمی چیف نے مزید کہاکہ فاٹا میں استحکام آنے سے امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔