سجاول اور قریبی علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ

بدھ 13 دسمبر 2017 19:40

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیاہے اور گذشتہ تین دنوں کے دوران ایک درجن سے زائد افرادکو زخمی حالت میں مقامی اسپتالوں میں طبی امداد کے لئے لایاگیاہے ،علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات کی شکایات کے باوجود تاحال کتامار مہم شروع نہ کی جاسکی ہے اور شمالی سرد ہوائوں کے ساتھ آوارہ کتوں کے پاگل ہوکرکاٹنے کے واقعات ہورہے ہیں تین دنوں کے دوران تعلقہ اسپتال سجاول میں سگ گزیدہ افراد ،بس اسٹاپ کے صدام ولد رمضان پٹھان، مرید کھوسو کے فیصل سیہڑ، وارڈنمبرایک کے رفیق ملاح ،گوٹھ نورمحمد شاہ کی عظیماں ملاح، گوٹھ قاسم سومرو کی شارو،بیلوکے وکیومیمن،علی بحرکے بچل ملاح،گوٹھ سلیمان کہرائی کے منورکہرائی ،شاہدہ کہرائی ،گوٹھ قاسم ھتھیارکے موسیٰ ھتھیار، سلیمان پارھیڑی،جبکہ سجاول کے وارڈآٹھ کے عبدالرئوف میمن ،وارڈ نمبردو کی کومل سومرو،مقصوداحمد،ازان میمن،فرحان سموں سمیت دیگرکو زخمی حالت میں علاج کے لئے لایاگیاہے ،سگ گزیدگی کے متاثردیگرافراد کو نجی اسپتالوں میں بھی لایاگیاہے ،سگ گزیدگی کے مسلسل واقعات اور درجنوں افراد کے متاثرہونے کے باوجود بھی تاحال نوٹس نہیں لیاگیاہے جس سے مقامی شہری اپنے معصوم بچوں کی شدید فکرمیں مبتلاہیں ،مقامی شہریوں نے فوری طورپر سگ گزیدگی کے واقعات کانوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ علاقے میں کتامارمہم شروع کرکے سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کی جائے ، علاوہ ازیں گذشتہ رات مرزو لغاری گوٹھ میں سولہ سالہ بصراں لغاری کو سانپ نے ڈس لیاجسے فوری طوراسپتال منتقل کیاگیااور طبی امداد فراہم کی گئی ،

متعلقہ عنوان :