سجاول اور قریبی علاقوں میں بوندا باندی ،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

بدھ 13 دسمبر 2017 19:40

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں بدھ کو ھلکی پھلکی بونداباندی کے ساتھ ابرآلود موسم اور ٹھنڈی ہوا سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، علاقے میں سردی کی لہرچھاگئی ہے جس کے بعد گرم کپڑوں اور گرم اشیائے خوردنوش کے استعمال میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ ٹھنڈ میں اضافے کے ساتھ ہی علاقے میں نزلہ زکام بخار اور سینے کے امراض میں مبتلامریضوں کی بڑی تعداد نے ہسپتالوں کا رخ کیاہے ،ادھر اچانک سردی کی لہرسے غریب افراد کو گرم کپڑے میسر نہ ہونے سے پریشانی کا سامنہ ہے ،ادھرتعلقہ اسپتال سجاول میں رات کے اوقات میں آنے والے مریضوں اور لواحقین سردی میں شدید پریشانی کا سامنہ کرناپڑرہاہے اسپتال میں سرد موسم کے حوالے سے ہیٹرفراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے ،