عامر لیاقت کو آن ائیر نہ لیا جائے، پیمرا نے تمام نجی ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو حکم جاری کر دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 19:27

عامر لیاقت کو آن ائیر نہ لیا جائے، پیمرا نے تمام نجی ٹی وی چینلز، ایف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے تمام نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو عامر لیاقت حسین کو کسی بھی حیثیت میں آن ایئر نہ لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بدھ کوجاری کئے جانے والے حکمنامہ میں پیمرا نے تمام لائسنس ہولڈرز (ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز) کو واضح ہدایت دی ہے کہ عامر لیاقت حسین کو اپنے پروگرامزکے کسی بھی فارمیٹ میں مثلاً ٹاک شوز، نیوز، کرنٹ افیئرز، پروگرام، شوز، ڈرامے، اشتہاری مہم، آڈیو/وڈیو، بیپر وغیرہ میں شامل نہ کریں اور آن ائیر نہ لیں۔

ریگولیٹر کے حکم کا اطلاق فوری طور پر اور معزز عدالت میں ہونے والی اگلی سماعت کی تاریخ یعنی 10جنوری 2018تک برقرار رہے گا۔ عدم پیروی کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینل، ایف ایم ریڈیو کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکام کی تعمیل اور پیمرا آرڈیننس 2002کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :