افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی ڈومسٹیک اور سکیورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں ،ْ اعزاز چوہدری

بدھ 13 دسمبر 2017 19:21

افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی ڈومسٹیک اور سکیورٹی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں مسلسل عدم استحکام سے پاکستان کی ڈومسٹیک اور سکیورٹی کامیابیوں کو خطرات ہیں۔وہ بدھ کو واشنگٹن میں رپبلکن سینیٹر اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ٹام کاٹن اور ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن مارک میڈو سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں کے دروان اعزاز احمد چوہدری نے امریکی سینیٹر اور رکن کانگریس کو پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ مشترکہ دو طرفہ اور علاقائی مفادات کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد پارٹنر شپ ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی کانگریس ارکان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور کوششوں کے بارے میں بریف کیا۔ ٹام کاٹن اور مارک میڈو نے اس بات سے اتفاق کیا کہ خطے میں مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے دونوں ملکوں کے مابین مسلسل تعاون ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :