سبی ہرنائی ریلوے سروس کی بحالی سمیت صوبے میں جاری میگا پروجیکٹ سے بلوچستان خوشحال بنے گا، آغا سید نواب شاہ

بدھ 13 دسمبر 2017 19:21

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ ہے کہ سبی ہرنائی ریلوے سروس کی بحالی سمیت بلوچستان میں جاری میگا پروجیکٹ سے بلوچستان خوشحال بنے گا بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کی بہتری کیلئے مسلم لیگ (ن )اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں مسلم لیگ ن عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں ۔

وہ بدھ کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرآغا سید لیاقت شاہ میر نواز دانش سمیت قبائلی سیاسی عوامی شخصیات بھی موجود تھے۔ آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے تمام وسائل کو استعمال کررہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بلوچستان بھر کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کیساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیںجس کے باعث بلوچستان بھر کے مسائل کو حل کرنے میں مددمل رہی ہے ،تعلیم صحت سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی سے عوامی مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جارہا ہے ،بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کیساتھ مل کرتمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیمی اداروںکے قیام بلوچستان کو ماڈل صوبے بنانے میں مدد مل رہی ہیںترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی خوشحالی کے ثمرات سے عوام جلد مستفیدہونگے سی پیک منصوبے سمیت بلوچستان میں جاری میگا پروجیکٹ کی تکمیل سے بلوچستان ماڈل صوبہ بنے گا ۔آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ عرصہ دس سالوں سے بند سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی منصوبہ سے نہ صرف سبی ہرنائی بلکہ پورے بلوچستان کی عوام کو فائدہ ہوگا سبی ہرنائی سکیشن کی بحالی سے عوام کو ریلیف ملے گا مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماآغا سید نواب شاہ نے کہا کہ کارکن کسی بھی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں ن لیگ کے کارکنان قیمتی سرمایہ ہیں ہم اس قیمتی اثاثے کو کسی صورت ضائع نہیں کریں گے بلوچستان میں نظریاتی ورکرز کی وجہ سے مسلم لیگ ن سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی کارکناں کی محنت کو مرکزی و صوبائی قائدین رائیگاں نہیںجانے دیںگے مسائل کے حل کیلئے وہ تمام وسائل استعمال کریں گے جس کے باعث بلوچستان کے کارکناں کے مسائل کو حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کارکناں آپس میں اتحاد وتفاق کو برقرار رکھیں مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر لے جائیں۔

متعلقہ عنوان :