سبی، مسافر ویگن موٹر سائیکل کو بچاتے الٹ گئی،2مسافر جاں بحق ،16 زخمی ہوگئے

بدھ 13 دسمبر 2017 19:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) بولان کے علاقہ ڈنگڑا کے قریب مسافر ویگن موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ کئی 2مسافر جاں بحق جبکہ16 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن ضلع بولان کے علاقہ ڈنگڑا کے قریب قومی شاہراہ پرسامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خیر جان جینی مائی موقع پر جان بحق جبکہ باقر علی ، مہتاب علی ، بی بی جانا ،بخت محمد ، رائبہ ، فتح ،الرحمن ،،محمد یعقوب ،عبدالرشید ، سیف اللہ ،فضل احمد ، دریا خان ، علی حسن ،اللہ ورلا سمیت16 افراد شدید زخمی ہوئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران موقع پر پہنچے سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ ، ایدھی سمیت دیگر رضا کار تنظیموں سول ہسپتال کی ایمبونسر موقع پر پہنچی اور ذخمیوں کو طبی امداد کیلئے سبی لایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد چار مسافروں کو نازک حالات میں کوئٹہ بھیج دیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :