پیمرا نے تمام نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو عامر لیاقت حسین کو کسی بھی حیثیت میں آن ایئر نہ لینے کی ہدایات جاری کر دیں

بدھ 13 دسمبر 2017 19:18

پیمرا نے تمام نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو عامر لیاقت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے تمام نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو عامر لیاقت حسین کو کسی بھی حیثیت میں آن ایئر نہ لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں‘ عدم پیروی کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینل، ایف ایم ریڈیو کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکام کی تعمیل اور پیمرا آرڈیننس 2002کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بدھ کوجاری کئے جانے والے حکمنامہ میں پیمرا نے تمام لائسنس ہولڈرز (ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز) کو واضح ہدایت دی ہے کہ عامر لیاقت حسین کو اپنے پروگرامزکے کسی بھی فارمیٹ میں مثلاً ٹاک شوز، نیوز، کرنٹ افیئرز، پروگرام، شوز، ڈرامے، اشتہاری مہم، آڈیو/وڈیو، بیپر وغیرہ میں شامل نہ کریں اور آن ائیر نہ لیں۔ ریگولیٹر کے حکم کا اطلاق فوری طور پر اور معزز عدالت میں ہونے والی اگلی سماعت کی تاریخ 10جنوری 2018تک برقرار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :