ہنگو ،پولیس کی کارروائی ، 2اشتہاریوں سمیت12جرائم پیشہ افراد گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 13 دسمبر 2017 19:18

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) ہنگو پولیس ان ایکشن 2اشتہاری مجرمان سمیت12جرائم پیشہ افراد گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد ،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ خان کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران ضلع بھر میں تھانہ بلیامینہ ،تھانہ سٹی ،تھانہ دوآبہ ،تھانہ ٹل اور تھانہ صدر کے حدود میں ڈی ایس پی ہنگو عمر حیات خان اور ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں ہنگو پولیس کو قتل اقدام قتل اور گھروں کے تقدس کو پامال کرنے کے جرائم میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان سمیت 12جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ایک بندوق چار پستول دو چارجرز 65مختلف بور کے کارتوس اور198گرام چرس برآمد کرکے گرفتار ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :