رواں سال منشیات کے عادی اور سمگلروں کیخلاف 1303ایف آئی آر در ج کرکے 1000سے زیادہ کو گرفتار کیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 19:18

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) رواں سال منشیات کے عادی اور منشیات سمگل کرنیوالوں کیخلاف 1303ایف ائی آر در ج کرکے 1000سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،278کلو منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں ،کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہے مگر بد قسمتی سے منشیات کے عادی افراد کے کیئر کیلئے جنوبی اضلاع اور جنوبی اضلاع کے تھانوں میں کوئی ایسا ادارہ یا ہسپتال موجود نہیں کہ جن میں منشیات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ان کا مستقل بنیاد پر علاج ہو ں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان نے اپنے دفتر میں منشیات اور ہیروئن کے عادی افراد کے کئیر کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے مستقل علاج کیلئے اور ان کو معاشرے کا اچھا شہری بنانے کیلئے جنوبی اضلاع میں کسی بھی قسم کا کوئی ہسپتال یا ادارہ نہیں ہے اور نہ ہی جنوبی اضلاع کے تھانوں اور جیلوں میں کوئی ایسا نظام ہے کہ جن سے منشیات کے عادی افراد کا مستقل طور پر کا علاج ہو تاکہ وہ دوبارہ اچھا شہری بن سکے اور پنے خاندان والوں کیلئے اچھا انسان ثابت ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس کا کام منشیات کا روک تھام اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوتی ہیں مگر منشیات کے عادی افرا د کو نشے سے چھٹکارا دلوانے کیلئے ہمارے پاس کوئی نظام نہیں ہے ،اگر اس حوالے سے جنوبی اضلاع میں منشیات کے عادی افرا د کیلئے کیئر سنٹر بنایا جائے تو سے بڑی حد تک منشیات کے استعما ل میں کمی آ سکتی ہیں اور منشیات کے عادی افراد معاشرے کا ایک اچھا فرد بن کر دوبارہ اپنے حقیقی زندگی میں لوٹ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :