لوک ورثہ کے بانی عکسی مفتی نے حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری اعظم خان غزل نائٹ کے انعقاد پرخراج تحسین پیش کیا

بدھ 13 دسمبر 2017 19:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) لوک ورثہ کے بانی اور ممتاز ادیب عکسی مفتی نے حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری اعظم خان اورٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کوپشاور میں غزل نائٹ کے انعقاد پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ابتدائیہ کلمات میں کہاکہ خیبرپختونخوا سیاحت کے لحاظ سے جنت ہے پشاور میں فیملیز کیلئے غزل نائٹ کا انعقاد اور فیملیز کو کثیر تعداد میں اس محفل میں مدعو کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے ،ہماری ثقافت جس میں ٹرک آرٹ جو کہ یہاں ختم ہوتا جا رہا ہے اسے دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے بیرون ممالک میں ہمارا ٹرک آرٹ بہت پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور محکمہ امورنوجوانان کی جانب سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ غزل نائٹ کے موقع پر کیاجس میں واحد پختون اردو کلاسک گلوکارطاہر خان اور نامور گلوکارہ منی بیگم کو مدعو کیا گیا جس میں نامور گلوکارہ منی بیگم نے اپنی مشہور غزلیںجن میں ایک بار مسکرا دو، آوارگی میں حد سے گزر جانا چاہیے ، جھوم برابر جھوم اور دمادم مست قلندرسمیت کئی غزلیں گائیںجس پر سامعین سے خوب دادوصول کی، غزل نائٹ کے موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اعظم خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ سیکرٹری محکمہ سیاحت ،کھیل ، ثقافت و امور نوجوانان محمد طارق،ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان اور دیگر اہم شخصیات سمیت کثیر تعداد میں فیمیلز نے شرکت کی، غزل نائٹ میں شریک فیملیز کا کہنا تھا کہ پشاور میں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرنے سے شہریوں کو تفریح کے مواقع میسر ہونگے ،ملک کے دیگر شہریوں میں فیملیز کیلئے ایسی موسیقی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم پشاور میں ایسے پرامن ماحول میں بہترین ایونٹ کے انعقاد سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملاہے ،غزل نائٹ کے انعقاد کو فیملیز نے خوب سراہا ہے ، غزل نائٹ کے آخر میں گلوکارہ منی بیگم کی جانب سے دمادم مست قلندر پر سامعین نے خوب دھمال ڈالا۔

متعلقہ عنوان :