گیس کی شدید قلت، بارش کی صورت میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے ۔ملک اظہرنعیم

بدھ 13 دسمبر 2017 19:08

راولپنڈی13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ 10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ پوری وارڈ میں گیس کی شدید قلت ہے بارش کی صورت میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوجاتی ہے جبکہ عام دنوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ،لوگوں نے گھروں میں گیس کے حصول کیلئے غیرقانونی طور پر ہیوی کمپریسر لگائے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے دیگر صارفین کی حق تلفی ہورہی ہے، محکمہ گیس کے حکام کو بارہا مرتبہ شکایات کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ،ایم این اے ملک ابرار ودیگر محکمہ گیس کے اعلی حکام اس کا فوری نوٹس لیں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں محکمہ سوئی گیس کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کیا،ملک اظہرنعیم نے کہا کہ چکلالہ وارڈ10کے علاقوں ڈیفنس روڈ،ڈھوک جمعہ،ڈھوک کلہور،مبارک لین،لالہ زار،تلسہ،شیرزمان کالونی سمیت پوری وارڈ میں اس وقت گیس کا شدید بحران چل رہا ہے لوگوں کو کھانا پکانے کیلئے سلنڈر،لکڑیاں استعمال کرنی پڑرہی ہیں یا تندوروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، صبح تعلیمی اداروں جانیوالے بچوں اور دفاترمیں جانیوالوں کو شدید مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑتا ہے، محکمہ سوئی گیس کا عملہ شکایات کے باوجود علاقے کارخ نہیں کرتا اور نہ جن لوگوں نے کمپریسر لگارکھے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم این اے ملک ابرارذاتی دلچسپی لیکر عوام کا یہ مسئلہ فوری حل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :