فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے تو اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوگا اور انتظامی معاملات بھی بہتر انداز میں چل سکیں گے، مولانا فضل الرحمن

بدھ 13 دسمبر 2017 19:08

فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے تو اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوگا اور انتظامی ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) معروف عالم دین پیر عبدالشکور نقشبندی نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور ان کی ساتھ ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بارے میں شدید خدشات ہیں اگر فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے تو اس سے عوام کو بھی فائدہ ہوگا اور انتظامی معاملات بھی بہتر انداز میں چل سکیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں کسی طور پر بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملک اور فیڈریشن کی بقاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہرحال ختم نبوت کے حوالے سے جو تنازعہ کھڑا ہوا ہے اس کے ذمہ داروںکو ہر صورت بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :