ملک نعیم اعوان کی رسم قل بنگلہ صاحب خان میں بدھ کے روز ادا کر دی گئی

بدھ 13 دسمبر 2017 19:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) محسن خوشاب اور سابق وفاقی وزیر ملک نعیم اعوان کی رسم قل بنگلہ صاحب خان پدھراڑ ضلع خوشاب میں بدھ کے روز ادا کر دی گئی۔ جس میں علاقے بھر کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملک نعیم اعوان گزشتہ تیس سالوں سے علیل تھے، وہ وفاقی سیکرٹری ملک طاہر سرفراز اعوان کے ماموں تھے۔ ملک نعیم اعوان کی وفات سے ضلع خوشاب ایک بڑی سیاسی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ملک نعیم اعوان ضلع خوشاب کے ہر دلعزیز لیڈر تھے، بنگلہ صاحب میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :