اسلام بنیادی حقوق اور ان کے بھرپور تحفظ کی تعلیم دیتا ہے،راجہ تنویر صفدر

بدھ 13 دسمبر 2017 19:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) اسلام بنیادی حقوق اور ان کے بھرپور تحفظ کی تعلیم دیتا ہے ہمیںاجتماعی طو رپر معاشرتی ناانصافیوں اور تعصبات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب چکوال راجہ تنویر صفدر نے صنعت زار چکوال میں انٹر نیشنل ہیومن رائیٹس ڈلے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں منیجر صنعت زار میڈم سفیر صفرا سوشل ویلفیئر آفیسر، محمد شیراز وڑائچ، عتیق الرسول ایڈووکیٹ، ممتاز الحق، محمد بلال کے علاوہ مقامی این جی اوز کے نمائندوں طالبات، اساتذہ کے علاوہ معززین شہر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام صنعت زار چکوال نے محکمہ سماجی بہبود اور مقامی این جی او پیس ویلفیئر آرگنائزیشن ، ہیلپنگ ہینڈ، رہبر ترقیاتی تنظیم، محمد اسحاق فلاح آرگنائزیشن اور دیگر این جی اوز کے تعاون سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے کہا کہ اسلام برابری کی سطح پر بنیادی انسانی حقوق اور تحفظ کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے میثاق مدینہ اور خطبہ حج الوداع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں واقعات انسانی حقوق کی ترویج، رواداری اور برداشت کی شاندار مثال ہیں، جن کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اس موقع پرسوشل ویلفیئر آفیسر شیراز وڑائچ نے کہا کہ این جی اوز انسانی حقوق کی آگاہی کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :