ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان نے شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

بدھ 13 دسمبر 2017 19:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان نے شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں قائم کیفے انتظامیہ شیشہ حقہ کے فروغ میں ملوث پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں شیشہ حُقہ میں استعمال ہونے والا مواد انتہائی زہریلے کیمیکل پر مشتمل ہوتا ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر اور نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔

جس کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کی حدود میں کھلے عام مقامات،ہوٹل، ریسٹورانٹ ، پارکوں، کیفیز اور کلبوں میں شیشہ حُقہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ144( 6) کا نفاذ کر دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب اور کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ حکم نامہ تا حکم ثانی صوبے بھر میں دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :