جب تک پاکستان میں ایک بھی عاشق رسولؐموجود ہے حکمران اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے‘چوہدری پرویز الٰہی

ختم نبوت کے مسئلے پر انہوں نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے‘ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں وفدسے گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 18:53

جب تک پاکستان میں ایک بھی عاشق رسولؐموجود ہے حکمران اپنے مذموم عزائم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) مسلم لیگ( ق) کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں ایک بھی عاشق رسولﷺ موجود ہے حکمران اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ کہتے ہیں کہ ختم نبوت کے مسئلے پر انہوں نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں وفد نے مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالہی سے ملاقات کی وفد میں چودھری غلام نبی، میاں محمد اصغر، میاں محمد طاہر، رانا محمد آصف، حاجی محمود اکرم، میاں احسان الہی، میاں انعام الہی، میاں اکرام الٰہی اور رانا محمد واصف شامل تھے۔

اس موقع پر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ بطور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا دور سنہری دور تھا پانچ سال کے دوران فرقہ واریت کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔ تمام مکاتب فکر کے علما پر مشتمل بورڈ کی وجہ سے پنجاب میں محرم الحرام میں امن و امان قائم رہا۔ اسلامی جمہوری اتحاد ہر سطح پر ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :