نو جوان قوم کاسرمایہ ملک کا مستقبل ان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے ،تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوجوان ملک وقوم کی خدمت کا فرض نبھانے کے لئے کمربستہ ہوجائیں،

تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اپنے والدین اور اس ملک کا حق لوٹانے کا وقت آگیا ہے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا جی سی یو نیورسٹی کے آٹھو یںکا نوکیشن سے خطاب

بدھ 13 دسمبر 2017 18:53

نو جوان قوم کاسرمایہ ملک کا مستقبل ان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے ،تعلیم ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ نو جوان قوم کاسرمایہ اورملک کا مستقبل ان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوجوان ملک وقوم کی خدمت کا فرض نبھانے کے لئے کمربستہ ہوجائیں وہ ڈگریوں کی بدولت روزگار کے حصول کی بجائے روزگارفراہم کرنے کے قابل بنیں اور عملی میدان میں مزید تعلیم وتحقیق کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ معاشرے کو ان کی خدمات کے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوسکیں پاکستان اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں سے مالا مال ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپس کے اختلافات اور سیاسی تفریق سے بالاترہوکر ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے خلوص نیت سے کردار ادا کریں وہ گز شتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے انہوں نے کامیاب اور پوزیشن ہولڈرزطلباء وطالبات اوران کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے اپنے والدین اور اس ملک کا حق لوٹانے کا وقت آگیا ہے لہذا وہ عملی میدان میں اپنی عملی وفکری صلاحیتوں کو بھرپورانداز لاکر اپنی اور پاکستان کی تقدیر کو سنواریںگورنر پنجاب نے والدین سے کہا کہ وہ لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھروں میں نہ بٹھائیں بلکہ انہیں مزیدترقی کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دیں انہوں نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی تربیت سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ آنے والی نسلوں کومہذب اور ترقی یافتہ پاکستان دیکر جائیںانہوں نے خوشی اوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی سی یونیورسٹی میں پرامن تعلیمی ماحول کا کریڈٹ وائس چانسلر اساتذہ اور طلباء کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے اور تعمیری تنقید ہر کسی کاحق ہے لیکن اگر مسائل افہام وتفہیم سے ہی طے کرنا چاہیے لہذا قومی ترقی اوراداروں کے استحکام کے لئے ہمیں احتجاج اور دھرنوں کا طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہیے گورنر پنجاب نے جی سی یونیورسٹی کو علاقہ کے نوجوانون کیلئے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکی ترقی کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی محنت،لگن اور مخلصانہ کوششیں قابل ستائش ہیں۔