کوہلی نے انوشکا کے لئے گانا گا کر سب کو حیران کر دیا

بدھ 13 دسمبر 2017 18:22

کوہلی نے انوشکا کے لئے گانا گا کر سب کو حیران کر دیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13دسمبر2017ء): معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور فلمی سٹار انوشکا شرما رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ۔یہ شادی بلاشبہ بالی ووڈ شادیوں میں ایک شادی ہے جسے ان کے چاہنے والوں کے لئے یاد گار بنایا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز اٹلی میں ہونے والی اس شادی سے بھارتی میڈیا بھی بے خبر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پر تعیشن ریزورٹ میں شادی سے پہلے ہونے والے سنگیت میں ویرات کوہلی نے انوشکا کے لئے گانا گا کر سب کو پریشان کر دیا ہے ۔

یا د رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی نوبیاہتا دلہن کے لئے 34کروڑ کا فلیٹ خرید لیا ہے جہاں وہ جلد شادی کے بعد اپنی دلہنیا کے ساتھ منتقل ہو جائیں گے ۔انکے مداح بڑے عرصے سے انکی شادی کے انتظار میں تھے اور بلا آخر انکے مداحوں کا انتظار ختم ہوا۔ ویرات کوہلی نے انوشکا کے لئے گانا گا کر اپنے سارے مداحوں کو پریشان کر دیا کہ ویرات کو بھی گانا گانے کا شوق ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں