گورنراقبال ظفرجھگڑانے سیکرٹری ہیلتھ سے انکے والد کی وفات پرتعزیت کی

بدھ 13 دسمبر 2017 18:36

گورنراقبال ظفرجھگڑانے سیکرٹری ہیلتھ سے انکے والد کی وفات پرتعزیت کی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا بدھ کے روزمحکمہ صحت خیبرپختونخوا کے سیکرٹری عابد مجید کی رہائش گاہ گئے اور ان سے والد کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

گورنر ان کے ساتھ کچھ دیررہے اور غمزدہ خاندان کے افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا اور انہیں یہ صدمہ صبروتحمل سے برداشت کرنے اور مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔