جیکب آباد ،پولیو کیس ظاہر ڈاکٹر کی غفلت سے مریض کی حالت خراب ہو گئی

بدھ 13 دسمبر 2017 18:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) جیکب آباد میں پولیو کیس ظاہر ڈاکٹر کی غفلت سے مریض کی حالت خراب ہو گئی پولیو کیس بلوچستان کا ہے اے ایف پی کیس ہو سکتا ہے مریض سے سول اسپتال میں ہونے والی زیادتی کا افسوس ہے تحقیقات کرکے کاروائی کی جائے گی :ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گڑھی سبایو محلہ میں کامران بروہی کو پولیو کا شک ظاہر کیا گیا ہے یو سی لاشاری کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طارق میمن کے مطابق یہ پولیو کا اے ایف پی کیس ہو سکتا ہے بچے کی حالت انتہائی خراب ہے لاڑکانہ میں داخل ہے ابھی تک اسٹول پاس نہیں ہوا جیسے ہوا نمونہ لیکر اسلام آباد لیبارٹری بھیجا جائے گا جس ے پتہ لے گا پولیو ہے یا نہیں رپورٹ میں پفتہ لگ سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق میمن نے بتایا کہ پولیو کے قطرے پیدائش سے لیکر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پلائے جاتے ہیںپر 15سال تک کی عمر کے بچوں کی نگرانی کی جاتی ہے کہ اچانک کسی کے پیر نے کام کرنا چھوڑ تو نہیں دیا ایسی ہی معلومات ہم گڑھی سبایو محلہ میں سے لے رہے تھے تو یہ کیس ملاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سانون شیخ کا کہنا تھا کہ یہ پولیو کا اے ایف پی کیس ہو سکتا ہے پر یہ کیس جیکب آباد کا نہیں بلوچستان کا ہے ہم نے کوئٹہ والو ں کو مطلع کر دیا ہے انہوںنے کہا کہ بچے کی حالت والدین کی سستی کی وجہ سے خراب ہوئی ہے اگر ڈاکٹر کی غفلت ہے تو یہ بھی تحقیق کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں مریض اور اسکے ورثاء سے ہونے والی زیادتی کا افسوس ہے ڈاکٹر کا ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے انکوئری کی جائے گی جو بھی ذمہ دار ہوا اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی پولیو کیس کے ظاہر ہونے کا ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے بھی سختی سے نوٹیس لیا ہے اور محکمہ صحت کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :