دہشتگردی کی لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ،ْ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر نے کی ضرورت ہے ،ْ آفتاب شیر پائو

ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک کے قرضہ جات بھی بڑھ جائیں گے ،ْحکومت کو اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا ،ْ گفتگو

بدھ 13 دسمبر 2017 18:32

دہشتگردی کی لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ،ْ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ،ْ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر نے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پائو نے کہا کہ روپے کو مصنوعی طور پر ایک لیول پر رکھا گیا تھا ،ْ مصنوعی طور پر کنٹرول کرنا الگ بات ہے ،ْ ڈالر کی قدر میں اضافے سے عام آدمی پر اس کے اثرات پڑیں گے ،ْمہنگائی ہو گی، پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھتی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ،ْنیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ فاٹا کا انضمام ہونا چاہیے، امید ہے یہ سلسلہ حل ہوجائیگا اور فاٹا کا انضمام ہو جائے گا۔ آفتاب احمد خان نے کہاکہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک کے قرضہ جات بھی بڑھ جائیں گے۔ حکومت کو اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :