خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کا ذمہ دار سابق وزیر اعظم نواز شریف کو قرار دیدیا

حکومت کو آئینی مدت پوری کر نی چاہیے ،ْ جب تک فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ صورتحال جاری رہے گی ،ْاپوزیشن لیڈر

بدھ 13 دسمبر 2017 18:32

خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کا ذمہ دار سابق وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کا ذمہ دار سابق وزیر اعظم نواز شریف کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو آئینی مدت پوری کر نی چاہیے ،ْ جب تک فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ صورتحال جاری رہے گی۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ صورتحال جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ہم چاہتے ہیں کہ فاتا کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں فاٹا کے عوام پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ فاٹا کے امن کی ضمانت اس فیصلے سے منسلک ہے اپوزیشن حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں ،ْنواز شریف کی مہربانی ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو اس مقام پر پہنچایا انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ کی یہی صورتحال تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات پر بات ہوگی ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات بروقت ہوں۔