اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا ،ْرحمن ملک

مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں ،ْپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 13 دسمبر 2017 18:32

اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، میری تجویز پر مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں، اس سے امریکہ کو بھی اپنے فیصلے کا پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :