وزیر اعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات ،ْ پاکستان کا امریکی صدر کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار

بدھ 13 دسمبر 2017 18:32

وزیر اعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات ،ْ پاکستان کا امریکی صدر کے فیصلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ کو ترکی کے شہر استنبول میں القدس الشریف بارے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام معاملے پر اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :