وزیر اعلیٰ پنجاب کا بس حادثے میں طالبہ کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس،ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا حکم

بدھ 13 دسمبر 2017 18:10

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بس حادثے میں طالبہ کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس،ذمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم ٹائون میںبس حادثے کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہی-وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہی-وزیراعلی نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے تحت کا رروائی کا حکم دیا ہے۔