وزیراعلیٰ کاپنجاب یونیورسٹی طالبہ کےجاں بحق ہونے پراظہارافسوس،فوری کارروائی کاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 17:56

وزیراعلیٰ کاپنجاب یونیورسٹی طالبہ کےجاں بحق ہونے پراظہارافسوس،فوری ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2017ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم ٹاؤن میں بس حادثے کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔وزیراعلی نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے تحت کا رروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مسلم ٹاؤن میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ا رم منظور بس کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگئی۔جاں بحق طالبہ کی عمر 22سال ہے۔طالبہ کوجناح ہسپتال منتقل کیاگیا،جہاں طالبہ نے دم توڑ دیا۔واقعے کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سراپا احتجاج ہیں۔احتجاج یمظاہرین نے کنال روڈبلاک کردی ۔جس کے باعث ملحقہ شاہراؤں پرٹریفک کانظام بری درہم برہم ہوگیا۔ طلباء نے ملزم کیخلاف فوری قانونی کاروائی اور آئندہ ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمد کروانے کابھی مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :