ساہیوال ،گھریلو تنازعہ پر خاوند سے جھگڑ کر 25سالہ عورت نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

بدھ 13 دسمبر 2017 18:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) نوا حی چک 61جی ڈی میں خاوند سے گھریلو تنا زعہ پر جھگڑ کر ایک 25سالہ لڑ کی ساجدہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک چک کے رمضان کی بیوی ساجدہ کا معمولی بات پر خاوند سے جھگڑا ہو گیا جس پر خاوند نے اسے زیادہ ڈانٹ دیا جس سے ساجدہ نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :