ساہیوال ،انسداد دہشت گر دی کورٹ نے پمفلٹ کیس میں کالعدم تنظیم کے عہدیدارکو 4سال قید سخت ،1لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا سنا دی

بدھ 13 دسمبر 2017 18:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے پمفلٹ کیس میں ایک کالعدم تنظیم کے عہدیدار دوکاندار حکیم اللہ دتہ کو جرم ثابت ہونے پر 4سال قید سخت اور 1لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جر مانہ مزید 6ماہ قید سخت کی سزا بھگتنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 16ستمبر 2016کو چک 9.GDمیں اپنی دوکان پر حکیم اللہ دتہ مذہبی منافرت پھیلانے والے پمفلٹ تقسیم کر رہا تھا تو پولیس چوچک نے گرفتار کر لیا اور پمفلٹ بر آمد کر لئے پولیس نے مقدمہ 11Wانسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزم حکیم اللہ دتہ کو جیل بھیج دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :