آئندہ عام ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہونگے ،21ارب 29 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئینگے ‘ نجی ٹی وی

نئی حلقہ بندیوں کیلئے 30 کروڑ سے زائد خرچ ہونگے ،اخراجات گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں چار گنا زائد ہیں

بدھ 13 دسمبر 2017 17:59

آئندہ عام ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہونگے ،21ارب 29 کروڑ روپے ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء)آئندہ عام ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے جن پر21ارب 29 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں یہ اخراجات 4 گنا زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ عام انتخابات میں اخراجات بڑھنے کی بڑی وجہ پولنگ اسٹیشنز اور عملے کی تعداد میں اضافہ، سکیورٹی فیچر والے بیلٹ پیپرز کی چھپائی، لاجسٹکس، سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔

پولنگ اسٹیشنز میں نصب کرنے کیلئے 80 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے جبکہ پولنگ عملے کے لئے 1 لاکھ سے زائد سمارٹ فونز بھی خریدے جائیں گے۔ نئی حلقہ بندیوں کیلئے 30 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن کو 13 ارب روپے کی رقم آئندہ چند ہفتوں میں جبکہ 8 ارب روپے کی رقم آنے والے چند ماہ میں مل جائے گی۔