روہت شرما کا شادی کی سالگرہ پر اپنی اہلیہ ریتیکا کو تاریخ ساز ڈبل سنچری کا تحفہ

بدھ 13 دسمبر 2017 17:46

روہت شرما کا شادی کی سالگرہ پر اپنی اہلیہ ریتیکا کو تاریخ ساز ڈبل سنچری ..
چندی گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین اور قائم مقام کپتان روہت شرما نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ ریتیکا کو تاریخ ساز ڈبل سنچری کا تحفہ پیش کیا۔ دونوں 13 دسمبر 2015ء کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

روہت شرما نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ ساز ڈبل سنچری سکور کی، شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں تین ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

تاریخ ساز ڈبل سنچری بنانے کے بعد شرما نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، مجھے جو خوشی ہو رہی ہے اسے میں الفاظ میں بیاں نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ میں اس ڈبل سنچری کو خصوصی طور پر اپنی اہلیہ ریتیکا کے نام کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :