Live Updates

زرداری کا شاگرد بننےکیلئےمجھے 100بارمرکرزندہ ہونا پڑے گا،عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 17:40

زرداری کا شاگرد بننےکیلئےمجھے 100بارمرکرزندہ ہونا پڑے گا،عمران خان
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 دسمبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری کا شاگرد بننے کیلئے مجھے 100بارمرکرزندہ ہونا پڑے گا،فوج آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے فوج پرتنقید نہ کی جائے،قوم راجا ظفرالحق کی رپورٹ کاانتظار کررہی ہے،فضل الرحمن اور اچکزئی فاٹا کے معاملے میں رکاوٹ ہیں،ڈالرکی قدربڑھنے کے ذمہ دارنواشریف اور اسحاق ڈارہیں،ملک کے ہرمسئلے کاحل قبل ازوقت انتخابات میں ہے۔

انہوں نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن معاملے پرسب کوطاہرالقادری کی حمایت کرنی چاہیے۔طاہرالقادری جوبھی قدم اٹھائیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں۔ماڈل میں 14افراد کوقتل اور متعدد کوزخمی کیاگیا۔شہبازشریف اور راناثناء اللہ کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کوفوری خیبرپختونخوا ہ میں ضم کیاجائے۔فاٹا میں دہشتگردی کے باعث پیداہونے والاخلا فوری پرکیا جائے۔

فضل الرحمن اور اچکزئی فاٹا کے معاملے میں رکاوٹ ہیں۔اتحادیوں کوخوش کرنے کیلئے فاٹا کونقصان پہنچایا جارہا ہے۔ اگرفاٹا کو ضم نہ کیاگیاتوتمام جماعتوں اور فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ملکراحتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہرمسئلے کاحل قبل ازوقت انتخابات میں ہے۔قبل ازوقت انتخابات سے جمہوریت کمزورنہیں مضبوط ہوتی ہے۔الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ۔

لیکن حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج آئین کے ساتھ کھڑی ہے فوج پرتنقید نہ کی جائے۔نوازشریف جواب دینے کی بجائے فوج اور عدلیہ پرتنقید کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدرگرنے سے مہنگائی بڑھے گی۔روپے کی قدرگرنے کے ذمہ دارنواشریف اور اسحاق ڈارہیں۔نوازشریف اور اسحاق ڈارنے ملکرملک کی معیشت کوتباہ کیا۔

ڈالرکی قدرگرنے سے ملکی قرضے بھی بڑھ رہے ۔انہوں نے نوازشریف اور اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔شریف برادران کے 300ارب باہرپڑے ہوئے ہیں۔اگر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونے والے 10ارب روک لیے جاتے توقرضے نہ بڑھتے۔اب وزراء کاکام صرف شریف خاندان کی کرپشن بچاناہے۔عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

قوم راجا ظفرالحق کی رپورٹ کاانتظار کررہی ہے۔راجا ظفرالحق کی رپورٹ فوری منظرعام پرلائی جائے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔لڑائی ہرجماعت میں ہوتی ہے پی ٹی آئی میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پارٹی کومنظم اور فعال بنانے کیلئے دورے کورں گا۔ ٹنڈومحمد خان میں جمعے کے روز بھرپورجلسہ کریں گے۔

انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ زرداری کاشاگردبننے کیلئے مجھے 100بارمرکرزندہ ہوناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے اسلامی دنیا کوتکلیف پہنچائی گئی۔ٹرمپ کے فیصلے سے انتشار پھیلے گا۔امریکا نے غلط کام کیا۔ٹرمپ کے فیصلے سے دہشتگردی بڑھے گی۔فلسطینیوں کے پاس ٹینک نے وہ خود کوہتھیاربنائیں گے۔اقوام متحدہ بس نام ہے کوئی انصاف نام کی چیز نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات