چیچہ وطنی میں اشتہاری ملز م کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی

بدھ 13 دسمبر 2017 17:43

چیچہ وطنی میں اشتہاری ملز م کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی
چیچہ وطنی ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) چیچہ وطنی کے علاقہ اوکانوالہ بنگلہ میں اشتہاری ملز م کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق گاؤں86،بارہ ایل کے ملزم شعیب عرف شعیبی جٹ کے والد رشید جٹ نے اپنے مخالفین صادق اورنیامت وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرارکھا ہے،مقتول پارٹی تھانہ اوکانوالہ بنگلہ سے شامل تفتیش ہوکر واپس گھر جارہی تھی کہ راستہ میں چھپے ہوئے ملزم شعیب عرف شعیبی جٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھندفائرنگ کردی جس سے محمدصادق،اسکابھائی نیامت اوربھتیجا عبدالحنان شدیدزخمی ہوگئے جبکہ محمد صادق زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا،دوزخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :