اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں، سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک

بدھ 13 دسمبر 2017 17:40

اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، میری تجویز پر مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں، اس سے امریکہ کو بھی اپنے فیصلے کا پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :