ویرات ،انوشکا شرما کو اپنے ملک کی بجائے اٹلی میں شادی کا مشورہ فلمساز و ہدایتکار ادتیہ چوپڑا نے دیا

بیرون ملک شادی کا فیصلہ ممکنہ بھگدڑ،بدانتظامی کے علاوہ پاپا رازی فوٹوگرافرز کی جانب سے بیجا مداخلت کے پیش نظر کیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 17:40

ویرات ،انوشکا شرما کو اپنے ملک کی بجائے اٹلی میں شادی کا مشورہ فلمساز ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو اپنے ملک کی بجائے اٹلی میں شادی کا مشورہ معروف فلمساز و ہدایتکار ادتیہ چوپڑا نے دیا ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دونوں کو بیرون ملک شادی کا مشورہ بھارت میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ممکنہ بھگدڑاور بدانتظامی کے علاوہ پاپا رازی فوٹوگرافرز کی جانب سے بیجا مداخلت کے پیش نظر دیا گیا تھا جو ہر مشہور تقریب میں بنا بلائے پہنچ جاتے ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شادی کی تقریب کو خفیہ اور پرسکون رکھنے کی خواہش انوشکا شرما کی بھی تھی جو اس قسم کی ہلڑ بازیوں سے خود کو دور ہی رکھتی ہیں۔ شادی کی تقریب میں ادتیہ چوپڑا اور رانی مکھرجی کو بھی خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا لیکن دونوں نے اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کے پیش نظر شرکت سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کے سلسلے میں دوستوں اور خاندان کے لوگوں کیلئے دو استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔

ایک تقریب 21 دسمبر کو دہلی اور دوسری 26 دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔شادی کی تقاریب کے بعد نوبیاہتا جوڑا ہنی مون منانے کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوجائے گا اور وہاں سے واپسی کے بعد انوشکا شرما ممبئی میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :