سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی بیماری سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

بدھ 13 دسمبر 2017 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی بیماری سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے ۔بورڈ میں نیورولوجسٹ, نیوروفیزیشنز اور دیگر کو ڈاکٹروں کو شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔بدھ کو شرجیل انعام کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

درخواست گذارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا علاج جیل میں ممکن نہیں۔ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔میڈیکل بورڈ میں کسی بھی ڈاکٹرز کی شمولیت پر اعتراض نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کے وکیل نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مریض کو کوئی دائمی یا خطرناک مرض لاحق نہیںاس لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ یہ بتائے کہ شرجیل میمن کا علاج جیل اسپتال میں ممکن ہے یا نہیں۔

آیا ان کی زندگی کو کوئی خطرہ تو لاحق نہیں ہے ۔عدالت نے سیکرٹری صحت کو16دسمبر تک آخری مہلت جیل میں طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔رپورٹ جمع نہ کرانے پر سیکریٹری صحت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوگی

متعلقہ عنوان :