عدالت نے ڈاکٹرعاصم ودیگرکیخلاف سترہ ارب روپے کرپشن ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مستردکردی

بدھ 13 دسمبر 2017 17:35

عدالت نے ڈاکٹرعاصم ودیگرکیخلاف سترہ ارب روپے کرپشن ریفرنس کالعدم قرار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم ودیگرکیخلاف سترہ ارب روپے کرپشن ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم ودیگرکی خلاف سترہ ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کو کالعدم قراردینے سے معتلق سماعت ہوئی عدالت میں پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایس ایس جی سی میں غیر قانونی ٹھیکے دیئے اور سترہ ارب کی کرپشن کی ہے ۔

عدالت میں ملزمان کی جانب سے 6 متفرق درخواستیں دائر کی گئیں تھیں ۔عدالت نے ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے مزید 23دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ کرپشن ریفرنس میں 10ملزمان نامزد ہیں ۔اٹھارہ ماہ گذر جانے کے باوجود ملزمان پر اب تک فرد جرم عائد نہ ہوسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :