پاکستان ریلویز کا 65سال سے زائد عمر بزرگ شہریوں کیلئے لوئر اے سی کلاس میں 25فیصد،اکانومی کلاس میں 50فیصد رعائیت کا اعلان

آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی،بزرگ شہری گھر بیٹھے رعائتی نرخوں پر اپنی سیٹ بک کروا کر سفر کر سکیں گے‘ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق

بدھ 13 دسمبر 2017 17:35

پاکستان ریلویز کا 65سال سے زائد عمر بزرگ شہریوں کیلئے لوئر اے سی کلاس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان ریلویز نے 65سال سے زائد عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25فیصد اور اکانومی کلاس میں 50فیصد رعائیت کے ساتھ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان ریلویز کے اس اقدام سے بزرگ شہریوں کو رعائتی نرخوں پر ٹکٹ کے حصول کے لئے ریزرویشن آفس یا ریلوے اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں وہ گھر بیٹھے رعائتی نرخوں پر اپنی سیٹ بک کروا کر سفر کر سکیں گے۔

تمام بزرگ شہری یہ ٹکٹ آن لائن کریڈٹ کارڈ ،ڈیبٹ کارڈ ،یوبی ایل اومنی اور جاز کیش سے بھی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کو آن لائن بکنگ کی یہ سہولت اپ اور ڈائون کی چھبیس مختلف ٹرینوں میں فراہم کی گئی ہے۔تمام بزرگ شہری پاکستان ریلویز کی آفیشل ویب سائیٹ کا وزٹ کر کے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :